مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کی حمایت میں چھتیس گڑھ بی جے پی اکائی نے ریاست کے سبھی اضلاع کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ دارالحکومت میں پریس کانفرنس کر رہے سابق وزیر زراعت برج موہن اگروال نے کہا کہ زرعی قوانین کے خلاف تحریک تو کسانوں کی ہے لیکن پردے کے پیچھے کوئی اور ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹکڑے ٹکڑے گینگ والوں کے پوسٹر کس طرف اشارہ کرتے ہیں، اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ برج موہن اگروال کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کسانوں کی بھلائی چاہتی ہے۔ مرکز کسانوں کو بااختیار اور مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں:
'مخالف کسان قوانین نافذ کرنے والے ہی ہیں اصل 'ٹکڑے ٹکڑے گینگ'
برج موہن اگروال کے مطابق مرکز کسانوں کی بھلائی کے لیے ہی یہ قوانین بنائے گئے ہیں۔ ملک کی آزادی کے بعد سے کسانوں کو اپنی پیداوار کی قیمت طے کرنے کا حق نہیں ہے۔ مرکز کی مودی حکومت نے کسانوں کو یہ حق دیا ہے۔