کورونا انفیکشن کی وجہ سے چھتیس گڑھ کے کئی اضلاع میں لاک ڈاؤن میں 5 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ اب بھی صورتحال بہتر نہیں ہورہی ہے۔ ایسی صورتحال میں شادیوں میں بہت سی قسم کی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ صرف مہمانوں کی ایک محدود تعداد کے ساتھ شادی کی اجازت ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران بلرام پور میں ایسی تصویر سامنے آئی، جسے دیکھ کر آپ بھی بغیر مسکرائے نہیں رہ پائیں گے۔
یہاں ایک دلہا اپنی دلہن کو لینے موٹرسائیکل پر تنہا نکل گیا۔ بغیر بارات لیے ہی منڈپ تک پہنچ گیا۔
دلہا جھارکھنڈ کا رہائشی ہے، اس کی شادی بلرام پور ضلع کے سناول میں ہونے والی تھی۔ سب کچھ طے تھا، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی کے باراتیوں کا آنا ممکن نہیں تھا۔ ایسی صورتحال میں دلہا نے لباس پہنا اور سہرے کی بجائے ہیلمیٹ پہن کر موٹر سائیکل پر دلہن لینے پہنچ گیا۔
جب پولیس کی ٹیم نے دلہا کو جھارکھنڈ-چھتیس گڑھ سرحد پر تنہا دیکھا تو وہ بھی حیران ہو گئے۔ پولیس نے دلہا کو روکا۔
نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ وہ شادی کرنے جارہا ہے۔ ہندو رسم و رواج کے مطابق کم سے کم 5 افراد ہونا چاہئے تھا، لیکن یہاں دلہا تنہا تھا۔ اس کی شادی کی ضد دیکھ کر پولیس والوں نے کہا کہ کم سے کم 5 لوگوں کو کال کریں۔ وہ اجازت دیں گے، لیکن دلہا نہیں مانا اور نوجوان تنہا شادی کے لئے چلا گیا۔ اب دلہا کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔