ETV Bharat / state

کورونا: رائے پور ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات

رائے پور اسٹیشن پر تمام مسافروں کے لئے طبی معائنے کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس دوران معاشراتی دوری کا بھی خصوصی خیال رکھا جارہا ہے۔ نیز ہر مسافر کے لئے ماسک پہننا لازمی ہے۔ روزانہ تقریبا 500 سے 600 مسافر سفر کرتے ہیں۔ وہیں دوسری ریاستوں سے آنے والے مسافروں کو گھروں میں کورنٹائن کیا جا رہا ہے۔

کورونا: رائے پور ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات
کورونا: رائے پور ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 7:02 PM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے رائے پور ریلوے اسٹیشن پر کورونا کے پیش نظر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مسافروں اور تارکین وطن مزدوروں کی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔ ساتھ میں ان کا مکمل ڈیٹا بھی لیا جارہا ہے۔

دراصل رائے پور ریلوے ڈویژن نے دیگر ریاستوں سے آنے والے مسافروں کی صحت کی جانچ کے لئے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ تمام مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کے بعد خون کے نمونے بھی لئے جارہے ہیں۔ بلڈ سیمپل لینے کے بعد ان کے ہاتھوں کو سینیٹائز بھی کیا جارہا ہے۔ مسافروں کی جانچ کے ساتھ ساتھ ان کے بیگ اور دیگر سامان کو بھی سینیٹائز کیا جارہا ہے۔

اس سارے عمل کے بعد ان کے نام، پتے، فون نمبر اور تفصیلات بھی لی جا رہی ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر ان سے رابطہ کیا جاسکے۔

رائے پور اسٹیشن پر تمام مسافروں کے لئے طبی معائنے کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس دوران معاشرتی دوری کا بھی خصوصی خیال رکھا جارہا ہے۔ نیز ہر مسافر کے لئے ماسک پہننا لازمی ہے۔ روزانہ تقریبا 500 سے 600 مسافر سفر کرتے ہیں۔ وہیں دوسری ریاستوں سے آنے والے مسافروں کو گھروں میں کورنٹائن کیا جا رہا ہے۔

ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کو قریب ڈیڑھ گھنٹے قبل رائے پور ریلوے اسٹیشن پر بلایا جارہا ہے۔

جب ای ٹی وی بھارت نے رائے پور پہنچنے والے مسافروں سے بات کی تو لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے ٹرین کے ٹکٹ آن لائن بک کروائے ہیں اور انہیں سفر کے دوران ٹرین میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ نیز تمام مسافر بھی سفر کے دوران ریلوے کے انتظامات سے مطمئن تھے۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے رائے پور کے ڈی سی ایم وپن وشنو نے ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی حفاظت کے لئے کی جانے والی تیاریوں کے بارے میں بتایا۔

واضح رہے کہ 'چھتیس گڑھ میں کورونا انفیکشن کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ریاست میں 1200 سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 5 افراد کی موت بھی ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.