ETV Bharat / state

بس اور ٹرک کی ٹکر میں سات مزدوروں کی موت

پولیس ذرائع کے مطابق اوڈیشہ سے 70 مزدور روزگار کے لئے بس سے گجرات کے شہر سورت جا رہے تھے، راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

accident
accident
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 6:52 PM IST

چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور کے نزدیک مندر ہسود میں ہفتے کی صبح بس اور ٹرک کی ٹکر میں بس میں سوار کم از کم سات مزدوروں کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اوڈیشہ سے 70 مزدور روزگار کے لئے بس سے گجرات کے سورت جارہے تھے۔ صبح قریب 03.30 بجے قومی شاہراہ پر مندر ہسود میں چھیری کھیڑی کے نزدیک دوسری سمت سے آرہے تیز رفتار ٹرک سے بس کی ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ سات مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

حادثے میں کئی مزدور زخمی ہوئے ہیں۔ موقع پر پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو میڈیکل کالج اسپتال رائے پور میں داخل کرایا۔

یہ بھی پڑھیے
بھارت میں ایک دن میں کورونا کے قریب ایک لاکھ نئے کیسز

حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس اس کی تلاش کررہی ہے ۔
پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور ضروری تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.