ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد

راج نندگاؤں میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس فورس، آئی ٹی بی پی، ڈی آر جی، سی اے ایف نے سرچ آپریشن چلایا۔ اس دوران نکسلیوں کی طرف سے چُھپائے گئے ہتھیار بڑھان چھاپر گاؤں کے قریب جنگل میں زمین کے نیچے سے برآمد کی گئیں۔

چھتیس گڑھ: نکسلیوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 12:10 PM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع راج نندگاؤں (Rajnandgaon) میں پولیس نے جنگل میں نکسلیوں کے قبضے سے کثیر تعداد میں ہتھیار برآمد کیے ہیں جس میں 12 بور اور 315 بور کی بندوق سمیت روزمرہ کے استعمال کی اشیا شامل ہیں۔

ضلع پولیس فورس، آئی ٹی بی پی (ITBP)، ڈی آر جی، سی اے ایف کی مشترکہ کارروائی کے دوران نکسلیوں کا ہتھیار برآمد کیا گیا۔ یہ اشیا بورتلاو تھانہ علاقہ کے بڑھان چھاپر کے قریب جنگل میں ملیں۔

جانکاری کے مطابق راج نندگاؤں میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایس ایچ او بورتالاؤ عبدالسمیر، اسسٹنٹ فائٹر اجے سنگھ آئی ٹی بی پی بورتالاؤ کی قیادت میں مشترکہ پولیس فورس تلاشی مہم پر نکلی۔ اس دوران نکسلیوں کی طرف سے چُھپائی گئے ہتھیار بڑھان چھاپر گاؤں کے قریب جنگل میں زیر زمین ٹھکانے سے برآمد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام انکائونٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک

بتایا جا رہا ہے کہ اس سامان میں ایک نیلے رنگ کے پلاسٹک میں ہتھیار، دوائی، نکسل لٹریچر، نکسل پمپلٹ، سولر پلیٹ، کیبل کے تار، بجلی کے تار، الیکٹرک سوئچ، بیٹری، پرانے کپڑے، ٹارچ کا ایک ٹکڑا، پولی تھین، لوہے کی پلیٹ اور ڈرل مشین کے پرزے، نکسلائٹ بینر اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

برآمد شدہ اشیا کی باریکی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ اسلحہ میں 12 بور کی دیسی ساختہ پستول، 3 عدد 315 بور کی دیسی ساختہ پستول برآمد ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.