ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ : جنسی زیادتی کے ملزم کے خلاف ایک ہفتے میں چارج شیٹ دائر - minor rape case in bastar district

چھتیس گڑھ کے بسترضلع کی پولیس نے ایک معصوم بچی سے جنسی زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر، اس کے خلاف محض سات دن میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ڈی ایم اوستی
ڈائریکٹر جنرل ڈی ایم اوستی
author img

By

Published : Nov 2, 2020, 10:43 PM IST

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ڈی ایم اوستی نے آج یہاں بتایا کہ ضلع بستر کے بودھ گھاٹ علاقے میں 22 اکتوبر 2020 کو تین سالہ بچی کے ساتھ جنیسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیاتھا، جس میں پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس نے سات دن میں جانچ مکمل کرکے چارج شیٹ بھی عدالت میں داخل کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عصمت دری کے معاملے میں بستر ڈویژن میں سات دن کے اندر چالان پیش کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

اوستھی نے اس معاملے میں فوری طور پر کارروائی کرنے کے لئے بستر سپرنٹنڈنٹ پولیس اور سٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے کام کی بھی تعریف کی ہے۔

مزید پڑھیں:'فرانس کے خلاف احتجاج قانونی حدود میں رہ کر کریں'

ساتھ ہی اس معاملے میں اہم تعاون پیش کرنے کے لئے تھانہ انچارج بودھ گھاٹ اور سب انسپکٹر کو ایک ایک ہزار روپے کے نقدی انعام سے نوازا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.