ETV Bharat / state

'رمن سنگھ خود اپنے ہی جال میں پھنس گئے'

author img

By

Published : Dec 7, 2019, 8:24 PM IST

چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے آج کہا کہ انہوں نے سابق وزیراعلی ڈاکٹر رمن سنگھ کے خلاف کسی طرح کی کوئی تفتیش شروع نہیں کرائی ہے، بلکہ ان کی حکومت نے سول سپلائی کارپوریشن میں ہونے والی بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا اور اب انہوں نے اس تحقیقات کو روکنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔

raman singh caught himself in the trap
رمن سنگھ خود ہی جال میں پھنسے: بھوپیش

بھوپیش بگھیل نے ایک پروگرام کے موقع پر الگ سے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی حکومت نے ڈاکٹر سنگھ کے خلاف کوئی تفتیش شروع نہیں کرائی۔ سول سپلائی کارپوریشن کے گھپلے کی تحقیقات ان کی حکومت نے شروع کی تھی۔ نان میں ان کے دور میں ہی اس پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسر نے کہا تھا کہ پیسہ اس ڈومین میں گیا ہے جہاں ہم تفتیش نہیں کرسکتے ہیں۔ ہم نے اس ڈومین کی بھی چانچ کرنے کے لیے کہا ہے، تو ڈاکٹر سنگھ کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ نے اس تحقیقات کو بند کرانے کے لیے ہائی کورٹ میں خصوصی اجازت عرضی دائر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کا یہ پہلا انوکھا معاملہ ہے جس میں تحقیقات کا آغاز کرنے والا شخص تحقیقات کو بند کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

ریاست کی انتظامیہ اور معیشت کے بارے میں پوچھے گئے سوالات پر، بھوپیش بگھیل نے کہا کہ گڈس اینڈ سروسس ٹیکس کی وجہ سے اس سال چھتیس گڑھ کو تقریبا 3500 کروڑ روپئے ملنا چاہئے۔ اس وقت تک، ریاست کو 1750 کروڑ روپئے کی ادائیگی ہوجانی چاہئے تھی، لیکن اصل صورتحال یہ ہے کہ چھتیس گڑھ کو ابھی مزید نو سو کروڑ روپے لینا باقی ہے۔

کوئلہ کے رائلٹی کے فارمولے کے بارے میں مرکز کے دوہرے رویہ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے 30 برسوں میں چھتیس گڑھ کو 9 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ اس کی کہیں سے تلافی کی یقین دہانی نہیں کرائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست کو وہ رقم بھی نہیں دے رہی ہے جو جائز طریقے سے ملنی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.