ETV Bharat / state

رائے پور: سیکس ریکٹ میں ملوث 14 لوگ گرفتار - ہوٹل کے نام پر جسم فروشی کاروبار

رائے پور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ دو جگہوں پر چھاپے ماری میں 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس میں سے 3 مرد اور 11 خواتین ہیں۔

Raipur police arrested 14 people involved in sex racket
رائے پور پولیس نے سیکس ریکٹ میں ملوث 14 لوگوں کو گرفتار کیا
author img

By

Published : Jul 13, 2021, 1:37 PM IST

چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں ایک سیکس ریکٹ (sex racket in raipur ) کا پردہ فاش کیا گیا۔ رائے پور پولیس نے دو مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کے بعد خواتین اور مردوں سمیت مجموعی طور پر 14 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان سب سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ اس ریکیٹ سے وابستہ دیگر افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ جسم فروشی میں شامل خواتین مغربی بنگال اور اوڈیشہ کے علاوہ چھتیس گڑھ کے مختلف اضلاع سے ہیں۔

ہوٹل کے نام پر جسم فروشی کاروبار

رائے پور پولیس نے گنج اور کوتوالی تھانہ علاقوں سے خواتین اور مردوں سمیت مجموعی طور پر 14 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جس میں 3 مرد اور 11 خواتین شامل ہیں۔

اس میں گنج پولیس اسٹیشن کے علاقے سے 4 خواتین (1 خاتون منگلی، 1 خاتون گریابند، 1 خاتون مغربی بنگال اور 1 خاتون اوڈیشہ کی رہائشی) اور ہوٹل آپریٹر ایشور چودھری کو قابل اعتراض حالت میں پائے گئے۔ جبکہ تھانہ کوتوالی کے تحت ٹیگور نگر میں واقع مہاویر پلازہ اپارٹمنٹ سے 7 خواتین (2 خواتین مغربی بنگال اور 5 خواتین رائے پور کے رہائشی) اور 2 مردوں کو قابل اعتراض حالت میں حراست میں لیا گیا۔ جس میں بالود کے رہائشی دیویندر ساگر اور مہاسموند کے رہائشی جاگرت دیوانگن شامل ہیں۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس لکھن پٹیل نے بتایا کہ ایک عرصے سے گنج اور کوتوالی تھانہ علاقوں سے جسم فروشی کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ اس کے بعد پیر کے روز، کوتوالی اورنگ گنج پولیس اسٹیشن نے ایک پوائنٹر بھیج کر چھاپہ مار کارروائی کی۔

اس دوران سب کو قابل اعتراض حالت میں پایا گیا۔ سخت تفتیش پر خواتین اور مردوں نے جسم فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ چھاپے کے دوران نقدی، موبائل فون اور قابل اعتراض سامان ضبط کرلیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف غیر اخلاقی تجارت کی روک تھام ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے کارروائی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رائے پور: اے سی بی نے سینئر آئی پی ایس پر کارروائی کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.