ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کا اثر: ضروری اشیا کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ - برانڈڈ کمپنی کا سویا بین تیل

لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اشیاء کی قیمتیں مسلسل آسمان چھو رہی ہیں خاص طور پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران تیل کی قیمتوں میں اضافہ

author img

By

Published : Apr 17, 2020, 10:03 AM IST

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کو لے کر ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور کی مرکزی منڈیوں میں پہنچی اور تیل کی قیمتوں کا پتہ لگایا۔ وہیں انہوں نے دکاندار، صارف، چیمبر آف کامرس کے ذمہ داران سمیت ریاستی وزیر خوراک امرتجیت بھگت سے بات کی۔

ای ٹی وی بھارت کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ برانڈیڈ کمپنی کا سویا بین تیل جو لاک ڈاؤن سے پہلے فروخت کیا جارہا تھا وہ 80 سے 85 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔ اب وہی تیل لاک ڈاؤن کے دوران 110 سے 120 روپے فی لیٹر مارکیٹ میں فروخت ہورہا ہے۔ جو تیل کا ٹن 1450 روپے فی ٹن تھا اب یہ 1490 روپے سے 1500 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے

لاک ڈاؤن کے دوران تیل کی قیمتوں میں اضافہ

تاجروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'انہیں زیادہ قیمتوں میں اشیاء مل رہی ہیں۔ وہیں برانڈیڈ کمپنیوں کا تیل مناسب مقدار میں فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔ صرف یہی نہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریستوراں، ہوٹلوں کو بند کردیا گیا ہے اور یہاں تک کہ شادیاں بھی نہیں ہو رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے تیل کی کھپت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے اسے معمول میں اضافہ سمجھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'ٹرانسپورٹیشن میں آرہی پریشانی کی وجہ سے قیمتوں میں ضرور اضافہ ہوا ہے'۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر وزیر خوراک امرجیت بھگت نے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں، کالا بازاری اور جمع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دکانداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ دکان کے باہر والے بورڈ پر کھانے پینے کی اشیا کی قیمت لکھ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.