ابوجھماڑ کے جنگلوں میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں دونوں طرف سے فائرنگ ہوئی۔ ڈی آئی جی پی سندرراج نے معاملے کی تصدیق کی ہے۔
ڈی آئی جی ''نکسل آپریشن'' پی سنندرج نے تصدیق کی ہے کہ پانچوں نکسلیوں کی لاشیں برامد کر لی گئی ہیں۔ وہی پانچ سے زیادہ نکسلی کے ہلاک اور زخمی ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کی اس وقت انکاؤنٹر ختم ہوچکا ہے اور تلاش جاری ہے۔
نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس کی ٹیم ندی اور نالے کو عبور کرکے ابوجھماڑ کے گھنے جنگلات تک پہنچی۔ اسی دوران ، نکسلیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس ٹیم نے نکسلیوں کی فائرنگ کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے 5 نکسلیوں کو مار گرایا۔
نارائن پور کے ایس پی موہت گرگ نے بھی انکاؤنٹر کی تصدیق کردی ہے۔
اطلاع کے مطابق ابوجھماڑ نکسلیوں کا مضبوط گڑھ ہے ، وہاں پہنچنا پولیس کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ یہ کارروائی بہت اندرتک کی گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز نکسلیوں کے گڑھ میں داخل ہوگئی تھی۔