گرفتار نشانت جین 600 کروڑ کی جائداد کا مالک ہے جو ماؤنوازوں سے متاثر علاقوں میں سڑک تعمیر کا ٹھیکیدار ہے، جس کے ذریعے دیگر ٹھیکیداروں کو پیٹی میں سڑک تعمیر کا کام دیا جا رہا تھا۔
اطلاعات کے مطابق ماؤ نواز کے شہری نیٹورک کو ڈھہانے میں لگی ایس آئی ٹی کی ٹیم نے معاملے میں 12 ویں گرفتاری کی ہے۔ اس سے قبل گرفتار ملزمین سے پولیس کو بلاس پور کے لینڈ مارک انجینیئر کمپنی کے مالک نشانت جین کے ذریعے ماؤ نوازوں کو مدد کرنے کی پختہ جانکاری ملی تھی، جس کے بعد نشانت جین فرار تھا۔ بدھ کے روز ایس آئی ٹی کی ٹیم کو نشانت کے بلاس پور میں ہونے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد ایس آئی ٹی کی ٹیم نے دبش دے کر اسے گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 'نشانت جین ضلع کے تمام ماؤنواز متاثر علاقوں کے سڑک کی تعمیر کا ٹھیکا اپنی لینڈ مارک انجینئر کے نام سے لیا تھا۔ علاقے میں کام کرنے کے بدلے میں ماؤ نوازوں تک نقدی رقم اور ضروری سامان پہنچانے کا کام کر رہا تھا۔ جس کے بدلے میں ماؤ نواز اس کی کمپنی کے کام میں کوئی خلل نہیں ڈالتے تھے'۔
ایس پی ایم آر آہرے نے کہا کہ 'ماؤ نوازوں کا ایک بہت بڑا نیٹورک ٹوٹا ہے، جس سے انہیں بڑا نقصان ہوا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ نشانت جین اپے ساتھیوں کی مدد سے ماؤ نوازوز کے رابطے میں آیا۔ وہ اندرونی علاقوں میں کام کرنے کے بدلے ماؤ نوازوں تک نقدی رقم اور سامان کے لیے پیسے دینے کا کام کر رہا تھا۔ معاملے میں ابھی اور گرفتاری ہو سکتی ہے'۔