چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتری میں لاک ڈاؤن کے دوران ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے پر ضلع انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم کے ذریعہ مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آج مشترکہ ٹیم نے مختلف دکانوں میں کارروائی کی اور دکانداروں سے 29 ہزار کا جرمانہ وصول کیا ۔
شہر کی 15 دکانوں میں چھاپہ ماری کی گئی جہاں ضروری اشیاء زیادہ قیمت پر فروخت کی جارہی تھی۔ کہیں کہیں پر لوگوں کو سوشل ڈسٹنس کے ضابطے پر عمل کرتے نہیں پایا گیا۔
رتنابادھا چوک پر واقع مہیش گروسری اسٹور میں گٹکھا، بیڑی، سگریٹ جیسی نشیلی اشیا فروخت کرتے پائے جانے پر 15 ہزار کا جرمانہ عائد کیا گیا۔