ETV Bharat / state

اپوزیشن مسلمانوں کو فسادات کے لیے مشتعل کررہی ہے: امت شاہ - شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کے حوالے سے اپوزیشن پارٹیوں کو شدید طور پر تنقید کا نشانا بنایا ۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کے حوالے سے اپوزیشن پارٹیوں کو شدید طور پر تنقید کا نشانا بنایا ۔

اپوزیشن مسلمانوں کو فسادات کے لیے مشتعل کررہی ہے: امت شاہ

author img

By

Published : Jan 28, 2020, 11:21 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 8:20 AM IST

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن مسلمانوں کو گمراہ کرنے اور انھیں فسادات کے لیے مشتعل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
شاہ نے آج یہاں چھتیس گڑھ ریاست کے بی جے پی کے ہیڈکواٹر میں پارٹی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک پرجتنا حق ہمارا ہے اتنا ہی ہندوستان میں پیدا ہوانے والے ہر مسلمان کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مسلسل اس سلسلے میں مسلمانوں کو گمراہ کر رہا ہے۔

اپوزیشن مسلمانوں کو فسادات کے لیے مشتعل کررہی ہے: امت شاہ
اپوزیشن مسلمانوں کو فسادات کے لیے مشتعل کررہی ہے: امت شاہ

انہوں نے سابق کانگریس صدر راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بتائیں کہ اس (سی اےاے) کی کس شق میں یہ التزام ہے کہ اس سے مسلمانوں کی شہریت چلی جائے گی۔
انہوں نے مودی حکومت کے دوسری دفعہ اقتدار میں آنے کے بعد دفعہ 370 کو ہٹانے سمیت کئی فیصلوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈرایا جاتا تھا کہ 370 ہٹائے جانے پر خون کی ندیاں بہہ جائیں گی لیکن وہاں ایک گولی نہیں چلی۔

انہوں نے تین طلاق قانون اور سرجیکل اسٹرائک کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے گھس کر بدلہ لینے والوں کی قطار میں وزیر اعظم نریندرمودی نے ہندوستان کو بھی کھڑا کر دیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 8:20 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.