قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مبینہ طور پر معاشقے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے سبب قتل کی واردات کو انجام دی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق چار روز قبل وشال رجک نامی شخص کو دھار دار اسلحے سے قتل کر دیا گیا ۔
اس معاملے میں شک کی بنیاد پر آلوک کجور نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ۔
پولیس انکوئری میں اس نے اپنا جرم قبول کر لیا۔
انکوائری کے دوران ملزم نےبتایا کہ قتل کے بعد مقتول کوبائک کے ساتھ سڑک کنارے پھینک دیا گیا تھا تاکہ قتل کو حادثہ کی شکل دی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق ملزم کا نابالغ لڑکی سے مبینہ طور پر معاشقہ چل رہا تھا۔
وشال بھی اس لڑکی سے رابطہ میں تھا۔اسی وجہ سےقتل کی یہ واردات انجام دی گئی۔
پولیس افسر شنکر لال بگھیل نے اطلاع دی کہ وشال کی لاش تھانہ علاقہ کے لورو گھاٹی میں پھینک دی گئی تھی،تاکہ اسے حادثہ ظاہر کیا جا سکے۔لیکن اسلحے کے زخم کی وجہ سے پولیس کو کچھ شک ہوا۔گہرائی سے جانچ کرنے پر قتل کی بات سامنے آگئی۔