ETV Bharat / state

Incidents in Bastar بستر علاقے میں نکسلیوں کی وارداتیں

نکسلیوں نے آج ایک مسافر بس کو نذر آتش کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد فورس کو موقع پر روانہ کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ واقعہ کے وقت بس میں 30 مسافر سوار تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 1, 2023, 4:14 PM IST

جگدل پور: چھتیس گڑھ کے جنوبی بستر علاقے میں نکسلیوں نے آج ایک مسافر بس کو نذر آتش کر دیا۔ جبکہ پولیس اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ایک پل کو بھی دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کی وجہ سے 20 گاؤں کا رابطہ ضلع ہیڈ کوارٹر بیجاپور سے منقطع ہو گیا۔دنتے واڑہ کے ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ رام کمار برمن نے بتایا کہ نکسلیوں نے صبح بارسور سے نارائن پور جانے والی بس کو مالواہی گھوٹیا کے درمیان مسافروں کو اتار کر آگ لگا دی۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں شروع کی گئی مسافر بس صبح نارائن پور سے بارسور دنتے واڑہ کی طرف آرہی تھی۔ مالیواہی گھوٹیا کے پاس 20 سے 25 نکسلیوں نے بس کو روک کر اسے آگ لگا دی۔ تمام مسافر ڈرائیور آپریٹر قریبی مالواپی سینٹرل سکیورٹی فورس کیمپ پہنچ گئے ہیں۔

فورس کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ نکسلیوں نے ڈرائیور آپریٹر کو خبردار کیا کہ وہ بس کو بارسور سے نارائن پور روڈ پر نہ چلائیں۔ نکسلیوں نے موقع پر بینر پوسٹر بھی لٹکائے ہیں۔ واقعہ کے وقت بس میں 30 مسافر سوار تھے۔دریں اثناء، یہاں چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں آج نکسلیوں نے بی جی ایل بم سے پولیس کی گشتی ٹیم پر حملہ کیا۔ دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بیجاپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ انجنیا وشنو نے بتایا کہ آج صبح سنٹرل سکیورٹی فورس، چھتیس گڑھ آرمڈ فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو پولیس کی ٹیم گنگلور تھانے سے توڈکا کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ساونار جنگل کے پاس گھات لگائے بیٹھے نکسلیوں نے بی جی ایل بموں سے پولس فورس پر حملہ کیا۔ آدھے گھنٹے تک دونوں جانب سے ہونے والی فائرنگ میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ملی۔ کل دیر شام، ماؤنوازوں نے گنگلور روڈ پر ایک پل کو دھماکے سے نقصان پہنچایا۔ مسٹر وشنو کے مطابق نکسلیوں نے ضلع ہیڈکوارٹر سے 20 کلومیٹر دور گنگلور روڈ پر ککلر کے پاس بنے پل کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کی وجہ سے 20 سے زیادہ دیہات کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Surrendered Naxalites will Get Job: خودسپردگی کرنے والے نکسلی کو پولیس میں نوکری ملے گی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.