ریاست چھتیس گڑھ کے سکما ضلع کے کونٹا سے اغوا کیے گئے 5 دیہی باشندوں کو آخرکار نکسلیوں نے آج رہا کر دیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیل کمار نے بتایا کہ 'جمعہ کو کونٹا کے بٹیر گاؤں سے ایک خاتون سمیت 5 دیہی باشندوں کو نکسلیوں نے اغوا کر لیا تھا۔
سرو آدیواسی سماج نے بھی نکسلیوں سے گاؤں والوں کو رہا کرنے کی اپیل کی تھی۔ 50 گھنٹے تک اپنے قبضے میں رکھنے کے بعد نکسلیوں نے آج تمام دیہی باشندوں کو رہاکردیا۔ جو اپنے گاؤں پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکما میں دو انعام یافتہ نکسلیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا
رہا کرنے سے پہلے نکسلیوں نے دو لوگوں کو مارا پیٹا بھی تھا۔ اغوا ہونے والے دیہاتیوں میں کواسی کوشا، سوڈھی گنگا، کواسی ہڈما، کواسی دیوا، ماڈوی نندو، ہیں۔ تمام لوگ کونٹا تھانہ کے بندا پنچایت واقع موضع بٹیر کے رہنے والے ہیں۔
(یو این آئی)