پولیس سپرنٹنڈنٹ جتیندر شکلا نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ شب کچھ نامعلوم نکسلیوں نے اوندھی تھانے کے ماتحت گاؤں توڑکے کے رہائشی کوتلو رام سالمے کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔
قتل کی وجہ پہلی نظر میں نکسلیوں کے ساتھ پرانے باہمی لین-دین کے سلسلے میں دشمنی بتائی جا رہی ہے۔ سنہ 2017 میں مہلوک کے بیٹے ونود سالمے کا قتل بھی پرانی دشمنی اور لین دین کو ہی قرار دیا گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔