گذشتہ رات گوڈرا گاؤں کے نائب سرپنچ کا تیز ہتھیار سے قتل کردیا ہے۔
یہ واقعہ کواں کونڈا تھانے علاقے میں پیش آیا ہے۔
نائب سرپنچ کا نام لکھما منڈوی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چھوٹے گوڈرا چالاکی پارا میں 10 تا 12 نکسلیوں نے تیز دھار ہتھیار سے اس واردات کو انجام دیا ہے۔
واضح رہے کہ چند دنوں قبل ہی نکسلیوں نے ایک سابق سرپنچ کا قتل کیا تھا اور اس پر کئی الزامات بھی عائد کیا تھا۔