سرکاری اطلاع کے مطابق سی آر پی ایف 150ویں بٹالین کے جوانوں کو کل دو دن کے آپریشن کے لئے آرگٹا کے جنگلو ں میں بھیجا گیا تھا۔ وہاں بیراج پہاڑی کے نزدیک جوان کو اپنی طرف آتا دیکھ ڈیوٹی کر رہا نکسلی سنتری فرار ہو گیا، جب جوانوں کو اس کاپتہ چلا تو انہوں نے آس پاس کے علاقہ کی تلاشی شروع کر دی۔ اس دوران انہیں ایک 315 بندوق ور ماؤنوازوں کا سامان برآمد ہوا۔
جوان بندوق اپنے ساتھ لے کر آ گئے اور باقی سامان کو وہیں تباہ کر دیا۔