ETV Bharat / state

ماؤنوازوں کو نئے 'رہنما' کی تلاش - بستر آئی جی

بستر کو نکسلیوں کا گڑھ کہا جاتا ہے۔ یہاں کے کئی گاؤں گذشتہ کئی دہائیوں سے 'ریڈ ٹیرر' کی زد میں ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے دوران پولیس فورس کی کارروائی سے ماؤنوازوں کو بیک فٹ پر جانے پر مجبور کردیا گیا ہے۔

نکسلیوں کی تنظیم کو اب ایک نئے 'رہنما' کی تلاش

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 9:48 AM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بستر میں گزشتہ تین مہینوں میں بھارتی فوجی نے 10 انتہائی مطلوبہ نکسلیوں کو ہلاک کیا ہے، 89 نکسلیوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 26 نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ 'مسلسل ہو رہے نقصان کے بعد ماؤنوازوں کی تنظیم کو اب ایک نئے 'رہنما' کی تلاش ہے'

اسپیشل زونل کمیٹی میں خالی پڑے سیکریٹری کے عہدے پر نئی تقرری کے لئے ماؤنواز مستقل طور پر کوشش کر رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ بستر کے اندرونی حصے میں نکسلیوں کے بڑے بڑے اجلاس ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں سکما اور بیجاپور کے سرحدی علاقے میں نکسلیوں کی ایک میٹنگ ہوئی اور مسئلہ یہ تھا کہ رمنا کی جگہ تنظیم کی کمان کس کو دی جائے؟

نکسلیوں کی تنظیم کو اب ایک نئے 'رہنما' کی تلاش

بستر پولیس نے ایسے وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نکسلیوں پر دوہرا دباؤ بناتے ہوئے 'آپریشن مانسون' کو تیز کردیا ہے۔

اس معاملے پر بستر آئی جی نے کہا کہ 'دسمبر 2019 میں خصوصی زونل کمیٹی کے سکریٹری رمنا کی ہلاکت کے بعد نکسل تنظیم کو مستحکم کرنے کے لئے مستقل کوششیں کی جا رہیں ہیں۔ وہیں پولیس نے گزشتہ 3 ماہ میں نکسلیوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ جس کے پیش نظر اب نکسل جلد ہی کسی کو تنظیم کی کمان سونپنے کی تیاری میں ہیں۔'

آئی جی نے بتایا کہ 'بستر کو ایک طویل عرصے سے بیرونی نکسلیوں کی کمان مل رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں اس بار نکسلیوں کے مابین کشمکش میں اضافہ ہوا ہے اور مقامی کیڈر سے کسی کو کمان دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ نکسل تنظیم میں بیرونی اور مقامی رہنما کے حوالے سے تنازعہ کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔

آئی جی کے مطابق 'گزشتہ کچھ سالوں سے کمزور پڑ رہے نکسلیوں کو بیک فٹ پر لانے کے لئے ہر سال بارش کے موسم میں 'آپریشن مان سون' کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس مہم کو تیز کردیا گیا ہے، جس کے تحت بارش کے دنوں میں بھی بستر کے اندرونی علاقوں میں پولیس اہلکار نکسلز کے خلاف مشترکہ آپریشن چلا رہے ہیں۔'

آئی جی نے کہا کہ آپریشن مانسون کے دوران ہر سال نکسل تنظیم کو بہت نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ مون سون کے دوران ہی پولیس اہلکاروں نے متعدد نکسلیوں کو ہلاک کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں بستر میں ہیڈ لیس نکسلی تنظیم کو کمزور کرنے کے لئے خصوصی تربیت دی گئی ہے اور اس بار پولیس کو آپریشن کے دوران زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ 'آپریشن کو اندرونی علاقوں میں اور تیز کرنے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.