ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: انکاونٹر میں ایک ماؤنواز ہلاک - Chhattisgarh

چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں سیکوریٹی فورسس نے انکاونٹر کے دوران ایک ماؤنواز کو موت کے گھات اتار دیا جبکہ نکسلائٹ کے ساتھ ہوئے تصادم میں دو سیکوریٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

Naxal gunned down by security personnel in Chhattisgarh
چھتیس گڑھ: انکاونٹر میں ایک ماؤنواز ہلاک
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 8:36 PM IST

بیجا پور میں آج صبح 10.30 بجے تلنگانہ کی سرحد کے قریب پامڈ پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ایک گاؤں کے قریب سیکوریٹی فورسس اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں ایک ماؤنواز ہلاک ہوگیا۔

سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ، اسپیشل ٹاسک فورس اور سی آر پی ایف کے کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن (کوبرا) کے اہلکار تلنگانہ سرحد کے قریب اینٹی نکسل آپریشن میں مصروف تھے کہ مکراج کٹہ پہاڑی علاقہ میں ماؤنوازوں سے تصادم ہوا۔

انکاونٹر میں ایک نکسل ہلاک اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 204 ویں بٹالین کے کانسٹیبل سندیپ گھوش اور ضلعی پولیس کے کانسٹیبل چندو کڑٹی انکاوٹر میں زخمی ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.