ETV Bharat / state

'چھتیس گڑھ میں زیادہ کیس اور اموات سامنے آنے کی وجہ زیادہ ٹیسٹ'

چھتیس گڑھ کے چیف سکریٹری آر پی منڈل نے آج کہا کہ ریاست میں مثبت کیس زیادہ ملنے اور اموات سامنے آنے کی وجہ زیادہ ٹیسٹ ہیں۔

More cases and more deaths in Chhattisgarh due to more tests said chief secretary
'چھتیس گڑھ میں زیادہ کیس اور اموات سامنے آنے کی وجہ زیادہ ٹیسٹ'
author img

By

Published : Sep 12, 2020, 5:32 PM IST

چیف سکریٹری آر پی منڈل نے اگلے ایک مہینے میں ممکنہ مریضوں کے ملنے کے پیش نظر ریاستی حکومت کی تیاریوں کےلئے ہوئی جائزہ میٹنگ کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ ریاست میں پہلے ایک ہزار ٹیسٹ ہر روز ہوتے تھے جبکہ اب 14 ہزار ٹیسٹ ہر روز ہورہے ہیں۔ اس سے زیادہ مثبت کیسز مل رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ ٹیسٹ سے متاثر کی نشاندہی جلد ہورہی ہے جس سے انفیکشن کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں آنے والے دنوں میں مدد ملے گی۔

انہوں نے ریاست میں زیادہ اموات ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ قومی اوسط کے پاس ہی ہم ہیں۔ حالات کنٹرول میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جس حساب سے مثبت مریض مل رہے ہیں، اس کے پس منظر میں اگلے 15 دن اور پھر ایک ماہ میں کتنے بیڈ،آکسیجن اور ان کے رکنے کے کیا بندوبست ہونے چاہئے اس کے بارے میں حکمت عملی طے کی جارہی ہے۔ جس سے کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔

دارالحکومت رائے پور میں مثبت مریضوں کی ہر روز ایک ہزار کے آس پاس ملنے اور زیادہ اموات کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ فی الحال اس بارے میں ابھی کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.