رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے مودی حکومت پر مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ ہی مرکزی فورسز کے بھی غلط استعمال کا الزام لگایا ہے۔ بگھیل نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ مودی حکومت ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس جیسی ایجنسیوں کا اپنے سیاسی مخالفت کے خلاف غلط استعمال کر رہی تھی اب اس نے مرکزی فورسز کا بھی غلط استعمال شروع کر دیا ہے۔ مرکزی ایجنسیاں چھاپے کی کارروائی میں مرکزی فورسز کو بغیر ریاستی حکومت کی اجازت لے کر پہنچ رہی ہے۔ یہ سب صرف اپوزیشن پارٹیوں کی ریاستی حکومتیں ہیں وہیں پر یہ ہو رہا ہے۔ Bhupesh Baghel Slams Central Govt
انھوں نے کہا کہ قانون و انتظام کا مسئلہ ریاستوں کا ہے۔ مرکزی ایجنسیاں مرکزی فورسز کہیں پر کاروائی کر رہی ہیں تو یک طرفہ نہیں بلکہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ کو آرڈینیشن ہونا چاہیے۔ انھوں نے مرکزی فورسز کے استعمال کے لئے قانون میں بدلاؤ کے وزیر داخلہ کے چنتن شیویر میں اشارے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ کیا مسودہ ہے بغیر اسے جانے تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bhupesh Baghel Targets BJP بی جے پی حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا
بگھیل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مودی حکومت کے دور میں کئی نئی تعریفیں گڑھی گئی ہے جیسے کہ اگر کوئی بی جے کے خلاف ہے تو وہ مذہبی مخالف اور اگر کوئی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف ہے تو وہ ریاستی مخالف ہے۔ انھوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں کام کرنے والی سینئر ترجمان سدھا بھاردواج کے خلاف کاروائی بڑی مثال ہے۔
یو این آئی