ETV Bharat / state

امت شاہ کی صدارت میں علاقائی کونسل کی میٹنگ

author img

By

Published : Jan 28, 2020, 3:02 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:10 AM IST

ریاست چھتیس گڑھ سمیت چار ریاستوں کی وسطی علاقائی کونسل کی 22 ویں میٹنگ دارالحکومت رائےپور میں شروع ہو گئی ہے۔

امت شاہ کی صدارت میں علاقائی کونسل کی میٹنگ
امت شاہ کی صدارت میں علاقائی کونسل کی میٹنگ

وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں نوا رائے پور کے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں شروع ہوئی اس میٹنگ میں وسطی علاقائی کونسل میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ سمیت ان ریاستوں کے چیف سکریٹری اور سینئر محکمہ جاتی افسران شامل ہیں۔

وسطی علاقائی کونسل کی تشکیل مرکزی حکومت اور کونسل میں شامل ریاستوں کے تعاون سے ان ریاستوں میں متوازن سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ بین ریاستی مسائل کو حل کرنے کے مقصد سے ایک اعلی سطحی ایڈوائزری فورم کے طور پر کی گئی ہے۔ اس میٹنگ کا انعقاد سلسلہ وار طریقے سے رکن ریاستوں میں ہوتا ہے۔ اس بار چھتیس گڑھ کا نمبر ہے۔

اس میٹنگ میں ریاستوں کے قانون و انتظام، نکسلزم اور عسکریت پسند کے مسئلے پر بنیادی طور پر بحث ہوگی۔ جہاں ریاستیں میٹنگ میں متعلقہ موضوعات پر اپنی رپورٹ رکھیں گی وہیں وزیر داخلہ کے سامنے اپنی مشکلات اور مطالبات بھی رکھیں گی۔ میٹنگ میں مرکزی سیکورٹی فورسز خاص طور مرکزی ریزرو پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل بھی موجود ہیں۔

امت شاہ اس میٹنگ کے فورا بعد چھتیس گڑھ ریاستی بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر جائیں گے، جہاں وہ تقریباً دو گھنٹے رہیں گے۔ اس دوران وہ پارٹی کے سینئر کارکنوں سے خطاب كریں گے۔ شاہ کی طرف سی اےاے اور این آر سی سے متعلق اپوزیشن حملوں کے جواب دینے کے طریقوں کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ کی کانگریس حکومت کے خلاف آئندہ دنوں کی حکمت عملی کے سلسلے میں پارٹي کے ارکان کی رہنمائی کی توقع ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد وزیر داخلہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد شاہ کا ریاست کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Intro:Body:

sdfsdfsd

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 7:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.