ETV Bharat / state

Naxalites Killed BJP Leader نکسلیوں نے بی جے پی رہنما کاکا ارجن کا قتل کردیا

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 9:06 AM IST

بیجاپور میں نکسلیوں کا حملہ مسلسل جاری ہے۔ پچھلے تین دنوں میں نکسلیوں نے تین لوگوں کو ہلاک کر دیا۔ اب بی جے پی رہنما کاکا ارجن کو نکسلیوں نے قتل کر دیا ہے۔ اس طرح کے نکسل واقعات سے لوگوں میں خوف ہے۔ Maoists killed BJP leader Kaka Arjun

نکسلیوں نے بی جے پی رہنما کاکا ارجن کا قتل کردیا

بیجاپور: ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں نکسلیوں نے گزشتہ تین دن کے دوران تین لوگوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پیر سے شروع ہونے والا قتل کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ سابق اِلمیدی سرپنچ اور بی جے پی رہنما کاکا ارجن کو نکسلیوں نے مار کر ہلاک کر دیا۔ ان کا تیز دھار ہتھیار سے قتل کیا گیا۔اس واقعہ کے بعد نکسلیوں نے موقع پر پرچے پھینکے جس میں ایریا کمیٹی نے ماؤنوازوں کی مدد سے بی جے پی رہنما کاکا ارجن کے قتل کی ذمہ داری لی ہے۔ نکسلیوں نے بی جے پی رہنما کو خبردار کیا تھا کہ وہ بی جے پی میں کام نہ کریں۔ بی جے پی کے نائب صدر رمن سنگھ نے اس واقعہ پر ٹویٹ کرکے ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ اسے بی جے پی کی طرف سے ٹارگٹ کلنگ کہا جا رہا ہے۔ بی جے پی رہنما بگھیل حکومت پر لگاتار سوال اٹھا رہے ہیں۔ اس واقعہ پر وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے نکسلیوں کا غصہ قرار دیا ہے۔

پیر کو ایپینٹا علاقے سے ایک دیہاتی کی لاش ملی۔ گاؤں والے کا نام دھروا دھرمیہ ہے۔ اسے نکسلیوں نے المیدی کے اپینتا گاؤں سے اٹھایا تھا۔ اسے 18 جون کی رات اغوا کیا گیا تھا، پھر 19 جون کو دھروا دھرمیہ کی لاش گاؤں کے قریب سے ملی تھی۔ اس کے بعد منگل کو نکسلیوں نے بیجاپور کے پٹ کٹرو میں ایک اسسٹنٹ کانسٹیبل سنجے کمار ویجا کو قتل کر دیا۔ وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے آیا تھا۔ نکسلیوں نے ایک اسسٹنٹ کانسٹیبل کے رشتہ دار کے گھر میں گھس کر اسے قتل کردیا۔ نکسلیوں نے بدھ کو المیدی کے سابق سرپنچ اور بی جے پی رہنما کاکا ارجن کو قتل کر دیا۔

بیجاپور پولیس نے اس نکسلائیٹ واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ بیجاپور کے ڈی ایس پی تلسی رام لیکم نے کہا ہے کہ اعلمیدی کے سابق سرپنچ کاکا ارجن کو کچھ لوگوں نے بلایا تھا۔ جس کے بعد وہ اپنی بیوی کے ساتھ موٹرسائیکل پر سیملدوڈی گئے تھے۔ سیملڈوڈی پہنچنے کے بعد انہوں نے اپنی بیوی کو واپس بھیج دیا اور خود نامعلوم لوگوں کے ساتھ جنگل کی طرف چلے گئے۔جب کافی دیر تک ارجن کاکا نہیں آئے تو ان کی بیوی وہاں سے چلی گئی۔کاکا کی لاش شام 5 بجے کونگوپلی-المیدی کی سڑک پر دیکھی گئی۔کاکا ارجن سال 2016-2020 تک المیدی کے سرپنچ ہیں پولیس نے پورے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: Murder of BJP Leader نکسلیوں نے بی جے پی رہنما نیلکنٹھ ککیم کو سرعام قتل کیا

بتادیں کہ بستر میں نکسلی مسلسل بی جے پی رہنماوں کو مار رہے ہیں۔ بی جے پی اسے ٹارگٹ کلنگ کہہ رہی ہے۔ 16 جنوری 2023 کو بی جے پی کے ضلع وزیر بدھرام کرتم کا بستر میں نکسلیوں نے قتل کر دیا تھا۔ اس کے بعد 5 فروری کو بیجاپور بی جے پی منڈل کے صدر نیل کنٹھ کاکیم کو نکسلیوں نے مار ڈالا۔ اس کے بعد 10 فروری کو نکسلیوں نے نارائن پور میں بی جے پی کے نائب صدر ساگر ساہو کا قتل کر دیا۔ 11 فروری کو دنتے واڑہ میں بی جے پی رہنما رامدھر المی کا قتل کر دیا گیا تھا۔ اب بی جے پی رہنما اور سابق سرپنچ کاکا ارجن کو نکسلیوں نے قتل کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.