ETV Bharat / state

مزدور کی موت کے بعد کورونا رپورٹ مثبت

ضلع درگ کے چروندا میں دو دن قبل ایک مزدور ہلاک ہو گیا تھا۔ اس مزدور کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ مزدور ممبئی سے مغربی بنگال جا رہا تھا لیکن درگ میں اس کی طبیعت خراب ہو گئی اور اس کی موت ہو گئی۔

LABOURER REPORT FOUND CORONA POSITIVE
مزدور کی کورونا رپورٹ مثبت
author img

By

Published : May 27, 2020, 11:06 AM IST

وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو نے ٹویٹ کر کے یہ معلومات دی ہیں۔ موت کے بعد مزدور کا نمونہ جانچ کے لیے لیا گیا۔

مزدور نہ تو چھتیس گڑھ کا رہائشی تھا اور نہ ہی یہاں اس کا علاج کیا جا رہا تھا۔ متوفی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ مغربی بنگال کے 24 پرگنا کے علاقے گوپال پور کا رہائشی ہے ، جو لفٹ لے کر اپنی ریاست جا رہا تھا۔

  • A person travelling in a bus from Bombay to West Bengal was discovered dead when the bus broke down. The body was handled with all due precautions and test samples were taken. The test at AIIMS Raipur has turned out to be positive.

    — TS Singh Deo (@TS_SinghDeo) May 26, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

24 مئی کو ، مہاراشٹر سے ایک بس مغربی بنگال کے لیے روانہ ہوئی جو جی آر پی چروندا کے قریب خراب ہو گئی۔ اس میں سوار ایک 36 سالہ شخص کی طبیعت خراب ہو گئی۔ اس نوجوان نے سینے میں درد کی شکایت کی اور موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ اس کا نمونہ جانچ کے لیے ایمس بھجوایا گیا، جہاں اس کے کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم سپیلا کے ہسپتال میں کیا گیا ہے۔ متوفی افراد کے لواحقین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ان کے نمونے آر ٹی پی سی آر کے لیے ایمس بھیجے گئے ہیں۔

ریاست میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ مزدور واپس آئے ہیں اور مزدوروں کی واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ دوسری ریاستوں کے مزدور چھتیس گڑھ سے گزر رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی مزدور حادثات کا شکار ہوچکے ہیں لیکن راستے میں کورونا سے موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.