ETV Bharat / state

اترپردیش میں پھنسے 1539 مزدور گھر روانہ

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ پیر کو پلیٹ فارم پر جمع ہوئے سبھی مزدوروں کی تھرمل اسکریننگ کی گئی۔

Labours from chattisgarh stranded in uttar pradesh sent back home
اترپردیش میں پھنسے 1539 مزدور گھر روانہ
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 6:46 PM IST

اترپردیش کے ضلع گونڈہ اور آس پاس کے مختلف علاقوں میں چلنے والے اینٹ بھٹوں میں کام کرنے والے 1539 مزدوروں کو بھٹہ ایسو سی ایشن کے مطالبے پر ضلع انتظامیہ اور ریل انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے گھر روانہ کیا گیا۔ یہ سبھی چھتیس گڑھ کے رہنے والے ہیں۔
ریلوے ذرائع نے بتایا کہ پیر کو پلیٹ فارم پر جمع ہوئے سبھی مزدوروں کی تھرمل اسکریننگ کی گئی۔

محکمہ صحت کی ٹیموں نے صحت مند پائے جانے والے مزدوروں کو تصدیق نامہ دیا۔ دراصل کل 1561 مزدوروں کو رائے پور بھیجنے کے لیے بکنگ کی گئی تھی۔ تاہم مختلف وجوہات کی وجہ سے 22 مزدوروں کو گھر روانہ نہیں کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.