ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کونڈا گاؤں میں سکیورٹی فورسز نے تلاشی کے دوران مرداپال روڈ پر آئی ای ڈی برآمد کیا ہے۔ جوانوں نے آئی ای ڈی کو ناکارہ کردیا۔
جیسے ہی علاقے میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی ڈی آر جی اہلکاروں کو ضلع ہیڈ کوارٹر سے تلاشی کے لیے بھیجا گیا۔ اس دوران ملنار اور چیما گاؤں کے درمیان ایک آئی ای ڈی برآمد ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سڑک کے کچھ دوسرے مقامات پر بھی کھدائی کی گئی جو آئی ای ڈی لگانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔ یہ تمام کارروائی بیانار آپریشن انچارج روی شنکر دھرو اور مرداپال انچارج پولیس آفیسر کی نگرانی میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 'جیش محمد ایک بار پھر آئی ای ڈی دھماکہ کرنے کی تاک میں ہے'
نکسلیوں نے جہاں آئی ای ڈی پلانٹ لگایا تھا اس سے سیکیورٹی ڈیوٹی کرنے والے جوانوں، دیہاتیوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز پولیس اور نکسلیوں کے مابین کانکیر کے راوس کے جنگلوں میں تصادم ہوا۔ تصادم میں پولیس کو بھاری پڑتے دیکھ کر نکسل موقعے بھاگ گئے۔ تصادم کے بعد علاقے میں تلاشی کے دوران 5 کلوگرام کا آئی ای ڈی برآمد کیا گیا۔ موقع سے نکسلیوں کے روزانہ استعمال کے سامان کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔