رائے پور: چھتیس گڑھ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ گزشتہ پندرہ دنوں میں گرفتار ایک آئی اے ایس افسر سمیر وشنوئی سمیت تین لوگوں کو آج یہاں کی ضلعی عدالت نے 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔ٰIAS And Three Other Officers Sent To Judicial Custody In Raipur In Chhattisgarh
آئی اے ایس سمیر وشنوئی، تاجر سنیل اگروال اور لکشمی کانت تیواری کو ای ڈی نے آج ضلع عدالت کی خصوصی بنچ میں پیش کیا، جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Hate Speech Case اعظم خان کو نفرت انگیز تقریر معاملے میں 3 سال کی سزا سنائی گئی
ان تینوں کو تحویل میں لینے کے بعد ای ڈی نے تینوں سے بالترتیب آٹھ اور چھ دنوں کے ریمانڈ میں پوچھ گچھ کی اور اس دوران وشنوئی کے دفتر سمیت کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے۔ ای ڈی نے 500 کروڑ روپے سے زیادہ کا گھوٹالہ پکڑنے اور وشنوئی کے گھر سے چار کلو سونا اور بڑی مقدار میں نقدی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کہاکہ جانچ جاری ہے۔اس سلسلے میں مزید کچھ کہا نہی جا سکتا ہے لیکن جوں جوں تفتیش آگے بڑھ رہی ہے توں توں میڈیا کے سامنے اس کا خلاصہ کیا جا رہا ہے۔ٰIAS And Three Other Officers Sent To Judicial Custody In Raipur In Chhattisgarh