ETV Bharat / state

سرگوجا: شوہر نے حاملہ بیوی کے پیٹ میں چاقو مارا

سرگوجا میں ایک شوہر نے اپنی حاملہ بیوی پر چاقو سے حملہ کردیا۔ جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئی، موقع سے اہل خانہ نے خاتون کو ہسپتال میں داخل کرایا جہاں آپریشن کے بعد اس کی جان بچائی گئی۔

شوہر نے حاملہ بیوی کی پیٹ میں چاقو مارا
شوہر نے حاملہ بیوی کی پیٹ میں چاقو مارا
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 10:26 AM IST

چھتیس گڑھ کے سرگوجا میں گزشتہ روز انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایک شوہر اور اس کی حاملہ بیوی کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا تھا، اس سے ناراض شوہر نے اپنے حاملہ بیوی کے پیٹ میں چاقو مارکر شدید طور پر زخمی کردیا۔

واقعے کے بعد اہل خانہ نے حاملہ خاتون کو فوراً ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے خاتون کی جان بچائی۔

واضح رہے کہ سیتا پور تھانہ کے گاؤں بنشی پور کی رہائشی رملہ کوروا دو دن قبل شوہر کے ساتھ ہوئے تنازعہ کے بعد میکے آگئی تھی۔ جس سے ناراض شوہر سسرال پہنچا اور اپنی حاملہ بیوی سے مار پیٹ کرنے لگا، اسی درمیان اس نے چاقو سے اپنی حاملہ بیوی کے پیٹ پر بھی حملہ کردیا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئی۔

اس واقعے کے بعد اہل خانہ نے حاملہ خاتون کو فوری ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کا آپریشن کرکے جان بچائی۔ فی الحال متاثرہ ابھی بھی ڈاکٹروں کی دیکھ بھال میں آئی سی یو میں ایڈمٹ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.