چھتیس گڑھ کے رائے پور ہوائی اڈے پر ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ ایک ہیلی کاپٹر کریش لینڈ کر گیا ہے۔ اس حادثے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ یہ کریش لینڈنگ کیوں ہوئی، وجہ کیا تھی، یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا۔ حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر افراتفری مچ گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ وہیں ریاست کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے اس حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ Helicopter Crash Landing at Raipur Airport