ETV Bharat / state

Allegedly Hoisting Pakistani Flag پاکستانی پرچم لہرانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار - رائے گڑھ میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا

سارنگڑھ کی سریا نگر پنچایت میں منگل کی شام ایک پھل فروش نے اپنے گھر کی چھت پر مبینہ طور پر پاکستانی جھنڈا لہرایا جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ Pakistani Flag Hoisting in Raigarh

Allegedly Hoisting Pakistani Flag
مبینہ پاکستانی پرچم
author img

By

Published : Oct 26, 2022, 6:55 PM IST

سارنگڑھ: ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع رائے میں ایک مکان پر مبینہ طور پر پاکستانی پرچم لہرایا گیا جس کس کے بعد پولیس نے فوری طور پر پرچم کو اتروادیا۔ پاکستانی پرچم لہرانے کی خبر کے بعد پورے ضلع میں ہلچل مچ گئی اور معاملہ پولیس تک پہنچ گیا جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ Fruit Seller Hoisted Pakistani Flag on Roof

سارنگڑھ کے ایس ڈی او پی منیش کنور

تفصیلات کے مطابق بلائی گڑھ کے نئے بننے والے ضلع سارنگڑھ کی سریا نگر پنچایت میں منگل کی شام ایک پھل فروش نے اپنے گھر کی چھت پر مبینہ طور پر پاکستانی جھنڈا لہرایا۔ جس کے بعد آہستہ آہستہ یہ خبر پورے شہر میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ ملزم کے خلاف پولیس کو شکایت کی گئی۔ پولیس نے جھنڈا لہروانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر سے پاکستانی جھنڈا نکلا ہے۔ لیکن ملزم اسے اسلامی پرچم قرار دے رہا ہے۔ سارنگڑھ کے ایس ڈی او پی منیش کنور نے بتایا کہ 'پھل فروش نے اپنے گھر میں اسلامی جھنڈا لگا رکھا تھا۔ درخواست گزار کی درخواست پر تعزیرات ہند کی دفعہ 153-A کے تحت جرم کا مقدمہ درج کیا گیا اور فوری کارروائی کی گئی، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.