ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: کنویں میں گیس لیکیج، 4 افراد کی موت - گیس لیکیج کے سبب چار افراد ہلاک

چھتیس گڑھ کے جے جے پور بلاک میں ایک کنویں کی صفائی کے لیے نیچے اترے دو بھائی میتھین گیس کے سبب بے ہوش ہو گئے۔ ان کو بچانے کے لیے کنویں میں اترے دو اور سگے بھائی بھی گیس کی زد میں آنے سے بے ہوش ہو گئے۔ دونوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن چاروں افراد کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی۔

کنویں میں گیس لیکیج کے باعث 4 افراد کی موت

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 5:21 PM IST

Updated : Jun 10, 2020, 6:59 PM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع چمپا کے جے جے پور بلاک میں ایک کنویں سے 'میتھین گیس' کے اخراج سے دو لوگوں کے بے ہوش ہونے کی اطلاع ہے۔

کنویں میں گیس لیکیج کے باعث 4 افراد کی موت

دونوں کو بچانے کی غرض سے جب دو سگے بھائی کنویں میں اترے تو وہ بھی گیس کے سبب بے ہوش ہوگئے۔ چاروں افراد کو پولیس کی مدد سے ہسپتال لایا گیا لیکن کسی کو بچایا نہیں جا سکا۔ ہلاک شدگان کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ پر بھی لاپروائی برتنے کا الزام لگایا ہے۔

ڈاکٹرز نے جے جے پور ہیلتھ سینٹرز میں چار افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔ اس دوران پولیس، ہلاک شدگان کے لواحقین کے ذریعے ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملنے پر پہنچ گئی ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ اسپتال لانے پر چاروں افراد کا مناسب علاج نہیں ہوا۔ ان کا الزام ہے کہ نرسوں نے نہ تو علاج کیا اور نہ ہی آکسیجن مہیا کی۔

جے جے پور بلاک گرام پنچایت دھمنی میں کنویں کی تعمیر جاری ہے۔ 9 جون کو خراب موسم کی وجہ سے کام رک گیا اور کنویں کو ڈھانپ دیا گیا تھا۔ 10 جون کو دو سگے بھائی ہیمنت اور چنتامنی، کنویں میں صفائی کے لیے اترے۔ کنویں میں 'میتھین گیس' بھرنے کے سبب دونوں بے ہوش ہوگئے۔ قریب موجود ایک خاتون نے دونوں چھوٹے بھائیوں کو بلایا۔

خاتون کی چیخ و پکار سن کر ناگیندر اور مہیندر بھی کنویں میں کودے لیکن گیس کے اخراج کے سبب وہ بھی بے ہوش ہوگئے جس کے بعد علاقے کے لوگوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔

تھانہ انچارج نے ان چاروں کو کنویں سے نکلوایا اور فوری طور متاثرین کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر جے جے پور بھیج دیا جہاں ڈاکٹرز نے چاروں کو مردہ قرار دے دیا۔

Last Updated : Jun 10, 2020, 6:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.