چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی رمن سنگھ کی اہلیہ وینا سنگھ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں اسپتال میں داخل کیا جارہا ہے۔ سابق وزیراعلی رمن سنگھ نے ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ رمن سنگھ نے ان کے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قرنطینہ اختیار کریں اور اپنی جانچ کروائیں۔
رمن سنگھ نے ٹوئیٹ کرکے لکھا کہ میری اہلیہ وینا سنگھ کی کوڈ 19 کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں ہسپتال میں داخل کر رہے ہیں۔ساتھ ہی میں اور میرے خاندان کے دیگر افراد بھی آئسولیشن میں رہ کر جانچ کرائیں گے۔آپ سب سے بھی درخواست ہے کہ ہمارے رابطے میں آئے ہیں وہ بھی قرنطینہ اختیار کر لیں۔
چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلتا ہی جارہا ہے۔ریاست کے کئی سیاسی گھرانے بھی اس کے زد میں آگئے ہیں۔سابق اسمبلی کے اسپیکر گوری شنکر اگروال سمیت ان کا پورا خاندان کورونا متاثرہ پایا گیا ہے۔وہیں پی سی سی چیف موہن مرکام کے خاندان کے 5 رکن کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔اب کورونا کے سابق وزیراعلی ڈاکٹر رمن سنگھ جئےبنگلے میں بھی کورونا نے دستک دے دی ہے۔
راج بھون، وزیراعلی کے رہائش گاہ، وزیر صحت کے بنگلے میں بھی کورونا کے مریض پائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ کانگریس اور بی جے پی کے ترجمان بھی کورونا انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ ریاست میں کورونا سے اب تک 104 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔