ETV Bharat / state

گریابند: سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 13, 2021, 10:54 AM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع گریابند میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں پانچ افراد کے ہلاک جبکہ چھ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، یہ حادثہ این ایچ 130 پر پیش آیا ہے۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ

ضلع گریابند میں ایک دردناک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ چھ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، ہلاک ہونے والوں میں تمام خواتین ہیں، یہ تمام خواتین ایک تقریب سے واپس لوٹ رہی تھیں اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا، زخمیوں کو علاج کے لئے رائے پور منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ سڑک حادثہ این ایچ 130 پر پیش آیا ہے، جہاں کوپرا موڑ پر ایک تیز رفتار وین درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت وین میں 11 افراد سوار تھے، جس میں پانچ کی موت ہوگئی ہے، وین کا ڈرائیور بھی بری طرح سے کار میں پھنس گیا تھا۔ جسے کافی کوششوں کے بعد نکالا گیا۔

سڑک حادثہ

ایڈیشنل ایس پی سکھ نندن راٹھور واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ گئے، جس کے بعد تمام زخمیوں کو راجم لے جایا گیا، جہاں سے انہیں رائے پور ریفر کردیا گیا۔ ایڈیشنل ایس پی سکھ نندن راٹھور نے بتایا کہ ڈرائیور پر نیند کا غلبہ طاری ہونے کے سبب وین درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں پانچ افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ چھ زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لئے رائے پور ریفر کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.