ریاست چھتیس گڑھ میں حکومت نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے ہدایات جاری کئے ہیں۔ لیکن کابینہ کے وزیر تک اس کی پیروی کرتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔
ریاستی وزیرآبکاری کواسی لکھما اچانک دارالحکومت سے رائے گڑھ اپنے قافلہ کے ساتھ پہنچ گئے۔ پوچھے جانے پر وزیر نے کوسمانارا میں بابادھام کے درشن کی بات کہی۔
ایک طرف کانگریس ہائی کمان عام عوام، رہنماؤں اور کارکنان کو لاک ڈاؤن کی پیروی کرنے کی سخت ہدایات دے رہی ہے۔ وہیں دوسری طرف ان کے وزراء دیر رات قافلے کے ساتھ گھومنے باہر جارہے ہیں۔
وزیر کواسی لکھما نے یہ بھی کہا کہ 'اگر کسی کو لاک ڈاؤن میں شراب فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو فورا گرفتار کر لیا جائے گا۔'
شراب کی دکانوں کو بند رکھنے کی ہدایت کے بعد بھی شراب ملنے کے سوال پر وزیر نے کہا کہ 'یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ اس پر کارروائی کی جائے گی ساتھ ہی ایس پی اور کلکٹر کو ہدایت کریں گے کہ قواعد پر سختی سے عمل کیا جائے۔'