ETV Bharat / state

ای وی ایم کی سکیورٹی پر تعینات سی آر پی ایف جوان کی موت - election duty

لوک سبھا انتخابات کے بعد ہونے والی گنتی کے ٹھیک ایک دن پہلے چھتیس گڑھ کے کونڈا گاؤں میں اسٹرانگ روم کی حفاظت میں تعینات مرکزی ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک جوان کا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

ای وی ایم کی سلامتی میں تعینات سی آر پی ایف جوان کی موت
author img

By

Published : May 22, 2019, 10:21 PM IST

پولس ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف 188 بٹالین سی کمپنی کے جوان ستیش کمار بستر لوک سبھا حلقہ میں 11 اپریل کو ہوئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد سے ہی یہ جوان اسٹرانگ روم میں سلامتی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔

ستیش نے صبح ڈیوٹی کرنے کے بعد ورزش وغیرہ بھی کیا اور اچانک اس کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ڈیوٹی پر تعینات جوانوں نے ستیش کی طبیعت خراب ہوتے دیکھ کر فورا اسے اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
فی الحال جوان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی لاش وشاکھاپٹنم میں ان کے آبائی گھر کے لئے روانہ کردی جائے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.