وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے آج نشر ہونے والے اپنے ماہانہ 'ریڈیو ٹاک' لوک وانی کی 15 ویں قسط میں 'مفید تعمیرات - عوام دوست بنیادی ڈھانچہ' کے موضوع پر عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے ریاستی حکومت کے ویژن پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے بیش قیمتی وسائل کا استعمال کر کے چھتیس گڑھ کے عوام بھی خوشحال بنیں۔
بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے کاموں میں سڑک، بجلی اور آبپاشی کے وسائل کے نیٹ ورک کو مکمل کرنے پر زور دیا گیا ہے، تاکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے کاموں کا پورا فائدہ ریاست کے عوام کو مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ گاؤں گاؤں میں ایسا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جا رہا ہے۔ ان کا فائدہ بڑے پیمانے پر لوگوں کو ملتا ہے۔
مزید پڑھیں:
آئی پی ایل کی طرز پر انڈین چیس لیگ کرانے کا فیصلہ
ناروا، گڑوا، باری پروجیکٹ کی چھتیس گڑھ کے ان چار چنہاری کو بچانے کے لئے شروع کی گئی۔ گوٹھان کثیر الجہتی ثقافتی، معاشی سرگرمیوں کے مراکز بن رہے ہیں۔
یواین آئی