جنوبی ایشیاء کے سب سے بڑے ہیوی ویٹ ایکویپمینٹ ایکسپو میں راجنند گاؤں کی رہائشی دمینتی سونی نے اپنے کرتب اندازی سے کمپنی کے افسران کا دل جیت لیا اور انہیں ستائش کرنے پر مجبور کردیا۔
57 برس کی دمینتی نے ایکسپو میں ایک نجی کمپنی کے بیکہو لوڈر کے سب سے جدید تکنیک سے لیس والے لوڈر کو آپریٹ کیا۔اس دوران اپنے کرتب اندازی سے لوگوں کو متاثر کیا۔
کمپنی نے دمینتی کو اس ایکسپو میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا تھا۔جہاں انہوں نے مرد آپریٹروں کے مقابلے مزید کرتب اندازی دکھائی، جس سے کمپنی کے افسران بھی ان کے مرید ہوگئے۔
دراصل، راجنندگاؤں کے خیرجھٹی کی رہائشی دمینتی سونی کو جنوبی ایشیائی ایکوپیمنٹ ایکسپو میں حصہ لینے کے لیے کمپنی نے مدعو کیا تھا۔جنوبی ایشیاء میں بیکہو لوڈر بنانے والی تقریبا آدھا درجن سے زائد کمپنیوں نے ایس ایکسپو میں حصہ لیا تھا۔
ایکسپو میں ان مشینوں کو چلانے کے لیے متعدد ماہرین کو مدعو کیا گیا تھا۔ریاست چھتیس گڑھ سے بھی کمپنی نے دمینتی سونی کو مدعو کیا تھا، جہاں دمینتی جے سی بی کے ایڈوانس ورزن کی مشین کو بغیر کسی مشکلات کے آپریٹ کیا۔
دمینتی سونی پیشے سے جے سی بی آپریٹر ہیں۔اپنے شوہر کے انتقال کے بعد گزشتہ 5 برسوں سے دمینتی جے سی بی چلا کر اپنے گھر والوں کو دو وقت کی روٹی کھلا پارہی ہیں۔
شوہر کے انتقال کے بعد گھر پریوار چلانا مشکل ہورہا تھا، جس کے بعد دمینتی نے اس پیشے میں قدم رکھا اور گزرتے وقت کے ساتھ انہوں نے اس میں مہارت حاصل کرلی۔
چھتیس گڑھ میں بیکہو لوڈر کی خاتون آپریٹر کے طور پر دمینتی الگ پہچان رکھتی ہیں۔پورے ریاست میں دمینتی واحد ایسی خاتون ہیں جو جے سی بی کے مختلف ورزن کے گاڑیوں کو آپریٹ کرسکتی ہیں۔
دمینتی نے بتایا کہ اپنے شوہر کے انتقال کے بعد ان کے سامنے روزی روٹی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ان کے گھر میں ایک ایک پرانی مشین رکھی ہوئی تھی۔سب سے پہلے انہوں نے اس مشین کو چلانا سیکھا اور پھر اس کو فروخت کرکے نئی مشین خریدی۔تب سے لے کر آج تک دمینتی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ مسلسل نئی نئی مشینوں کو آپریٹ کرنے کا کام کرتی رہتی ہیں۔مستقبل میں خواتین کو پیغام دیتے ہوئے دمینتی کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے کوئی بھی کام مشکل نہیں ہوتا ہے۔اگر کوئی کہتا ہے کہ یہ کام مشکل ہے، تو اسے خود کرکے دیکھئیے تاکہ آپ کو یہ محسوس ہوسکے کہ آپ ہر کام کرنے کے قابل ہیں۔