ETV Bharat / state

Congress List کانگریس نے چھتیس گڑھ اسمبلی کے لیے 53 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی - امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

آل انڈیا کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج انتخابی کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد چھتیس گڑھ سے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔ اس سے قبل کانگریس نے گزشتہ اتوار کو 30 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔

امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی
امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 8:41 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے بدھ کو چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے لئے 53 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔

آل انڈیا کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج انتخابی کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد چھتیس گڑھ سے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔ اس سے قبل کانگریس نے گزشتہ اتوار کو 30 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔

دوسری فہرست کے مطابق ریاست کی ہائی پروفائل سیٹوں میں رائے پور رورل سے پنکج شرما، رائے پور سٹی ویسٹ سے وکاس اپادھیائے، رائے پور سٹی سے مہنت رام سندر داس، درگ سٹی سے آرن وورا، بلاس پور سے شیلیش پانڈے، رائے گڑھ سے پرکاش شکرجیت نائک،کوٹا سے اتل سریواستو، بیلتارا سے وجے کیشروانی اور جگدل پور سے جتن جیسوال کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

14 ایس ٹی سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ 6 ایس سی سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ 10 خواتین کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ کوربا کے پالی تنکھر سے موجودہ ایم ایل اے موہت رام کرکیٹا کا ٹکٹ کاٹا گیا ہے۔ ان کی جگہ کانگریس نے خاتون امیدوار دلیشوری سدر کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس کے علاوہ سرگوجا ڈویژن میں 14 میں سے 1 سابق وزیر سمیت کل 4 ایم ایل ایز کے ٹکٹ منسوخ کر دیے گئے۔ ابھی تک ایک نشست کے امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ کانگریس نے اس فہرست میں 17 نئے چہروں کو موقع دیا ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.