نئی دہلی: کانگریس نے چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں کور کمیٹی، تشہیر کمیٹی سمیت کئی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کے صدر ملکارجن گھڑگے نے ان کمیٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کور کمیٹی کے کنوینر ریاستی انچارج کماری سیلجا کو بنایا گیا ہے جبکہ وزیر اعلی بھوپیش بگھیل،دیپک سنگھ دیو، چرن داس مہنت، تامردھوج ساہواور شیو کمار دہاریہ کو اس رکن بنایا گیا ہے۔
انتخاب تشہیر کمیٹی کے صدر چرن داس مہنت کو بنایا گیا ہے جبکہ بھوپیش بگھیل، ٹی ایس سنگھ دیو، تامر دھوج ساہو، رویندر چوبے، محمد اکبر، شیو کمار دہاریہ، کواسی لکشمی، پریم ساہی سنگھ ٹوکام، محترمہ انیلا بھیندیا، جے سنگھ اگروال، گرو روسر کمار، موہن مارکم،پمیش پٹیل، سنت کمار نیتام، جیاتسنا مہنت، راجیو شکلا، رنجیت رنجن، پھولوں دیوی نیتام،کے ٹی ایس تلسی، نند کمار سائی، لوچن وشوکرما سمیت 74لوگوں کو کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔
مواصلات کمیٹی کا صدر رویندر چوبے کو بنایا گیا ہے جب کہ راجیش تیواری اور ونود ورما کو اس کا کنوینر اور سوشیل آنند کو کو آرڈینیٹر بنایاگیا ہے۔ محترمہ انگریٹ میکلوڈ، آر پی سنگھ، جے وردھن بسا، نیتا لودھی سمیت 15لوگ کمیٹی میں شامل ہیں۔ اسی طرح سے پروٹوکول کمیٹی میں 25رکن ہیں اور امرجیت بھگت کو اس کا صدر اور شیوسنگھ ٹھاکر کو کنوینر اور اجے ساہو کو کو آرڈینیٹربنایا گیا ہے۔
یو این آئی۔