ETV Bharat / state

Manoj Mandavi Passes Away چھتیس گڑھ ودھان سبھا کے ڈپٹی اسپیکر منوج منڈاوی کا انتقال - منوج منڈاوی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

چھتیس گڑھ ودھان سبھا کے ڈپٹی اسپیکر منوج مانڈاوی کا انتقال ہو گیا۔ انہیں صبح دھمتری میں دل کا دورہ پڑا۔ جس کے بعد ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ Manoj Mandavi Dies of Heart Attack

چھتیس گڑھ ودھان سبھا کے ڈپٹی اسپیکر منوج منڈاوی کا انتقال

author img

By

Published : Oct 16, 2022, 10:12 AM IST

رائے پور: چھتیس گڑھ ودھان سبھا کے ڈپٹی اسپیکر منوج منڈاوی کا اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 58 برس تھی۔ ان کے پسماندگان میں بیوی اور دو بیٹے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دھمتری کے سرکٹ ہاؤس میں قیام پذیر تھے۔ اسی دوران انہیں آج صبح اچانک دل کا دورہ پڑا۔ مسٹر منڈاوی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ Chhattisgarh Vidhan Sabha Deputy Speaker Died

یہ بھی پڑھیں: Jeetendra Shastri Death: بلیک فرائیڈے کے اداکار جیتیندر شاستری انتقال کرگئے

نومبر-2000 میں الگ چھتیس گڑھ ریاست کے قیام کے بعد مسٹر منڈاوی اس وقت کی اجیت جوگی حکومت میں وزیر رہے۔ چھتیس گڑھ میں، قبائلی اکثریتی علاقے بستر کے ایک بااثر لیڈر اور بھانوپرتاپ پور سے کانگریس کے ایم ایل اے، مسٹر منڈاوی کو متفقہ طور پر دسمبر-2019 میں ریاستی قانون ساز اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا گیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.