ETV Bharat / state

Assembly Election in Chhattisgarh مودی کا آج چتھیس گڑھ دورہ، پریورتن ریلی سے خطاب

ریاست چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ ریاست میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے لئے بی جے پی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ BJP's Parivartan Mahasankalp yatra in poll-bound Chhattisgarh

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 30, 2023, 11:17 AM IST

Assembly Election in Chhattisgarh
Assembly Election in Chhattisgarh

چھتیس گڑھ: وزیر اعظم نریندر مودی آج چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے جہاں وہ بلاس پور میں بی جے پی کی دو 'پریورتن مہاسنکلپ' ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس ریلی کا انعقاد سائنس کالج کے میدان میں دوپہر 2 بجے ہو رہا ہے۔

پولیس نے وزیر اعظم کے پروگرام کے مقام پر بڑے پیمانے پر سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ تین کلومیٹر کے دائرے کے علاقے کو نو فلائنگ زون قرار دیا گیا ہے اور پولیس فورس، ایس پی جی، ایم این ایس جی اور دیگر فورسز سے تعلق رکھنے والے 1500 سے زیادہ سیکورٹی اہلکار سیکورٹی مشنری کا حصہ ہوں گے۔

بی جے پی کے رہنما اور کارکن وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے پہلے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی کا کانگریس کی حکومت والی ریاست کا تیسرا دورہ ہے۔ جیسے جیسے ریاستی اسمبلی کے انتخابات قریب آرہے ہیں، بی جے پی رہنماؤں کو انتخابات میں اہم کامیابی حاصل کرنے کا یقین ہے۔ بی جے پی کے ریاستی سربراہ ارون ساؤ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کانگریس نے چھتیس گڑھ انتخابات کے لئے کمیٹیاں بنائیں

بی جے پی کی پہلی پریورتن یاترا 12 ستمبر کو جنوبی چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ سے نکالی گئی تھی۔ دوسری یاترا شمالی چھتیس گڑھ کے جش پور سے 15 ستمبر کو نکالی گئی تھی۔ ان یاترا کے دوران بی جے پی نے ریاست کے 87 اسمبلی حلقوں میں 3000 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرنے کے علاوہ ریلیاں اور روڈ شوز منعقد کیے۔

واضح رہے کہ بی جے پی چھتیس گڑھ میں واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جہاں بھگوا پارٹی 2018 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے 68 حلقوں میں کامیابی کے مقابلے میں صرف 15 سیٹیں جیت کر ہار گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.