ETV Bharat / state

Rahul Sahu Rescue Operation: چھیتیس گڑھ میں بورویل میں پھنسے راہل کو بچانے کیلئے جد و جہد جاری - راہل کو بچانے کی جدوجہد

چھتیس گڑھ کے جانجگیر چمپا ضلع میں جمعہ کے روز راہل نام کا بچہ دوپہر اپنے گھر کے پیچھے کھیلتے ہوئے بورویل کے گڑھے میں گیا۔ اس کے بعد سے اسے بچانے کے لیے ریاستی حکومت نے پوری کوشش کی ہے۔ گذشتہ 64 گھنتوں سے راہل پچاس فٹ گہرے گڑھے میں پھنسا ہوا ہے۔ Rahul Sahu Rescue Operation

Rahul Sahu Rescue Operation
Rahul Sahu Rescue Operation
author img

By

Published : Jun 13, 2022, 7:56 PM IST

Updated : Jun 13, 2022, 8:36 PM IST

جانجگیر، چمپا: چھتیس گڑھ میں اب تک کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ جانجگیر چمپا کے پہرید گاؤں میں بورویل میں گرے بچے کو بچانے کے لیے جمعہ کی شام سے جدوجہد جاری ہے۔ اب وہ ریسکیو ٹیم سے صرف تین فٹ کی دوری پر ہے۔ اتوار کو روبوٹک ریسکیو آپریشن کا پہلا مرحلہ ناکام ہونے کے بعد ٹنل بنانے کا کام شروع کر دیا گیا۔ راہل تک پہنچنے کے لیے ہر طرح کی تیاریوں اور انتظامات کے ساتھ تقریباً 20 فٹ افقی Horizontal کھدائی کی جا رہی ہے۔ گزشتہ 64 گھنٹوں سے راہل 50 فٹ گہرے گڑھے میں پھنسا ہوا ہے۔ وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کی ہدایت پر کلکٹر جتیندر کمار شکلا، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وجے اگروال سمیت فوج کے افسران، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، ایس ای سی ایل کے ساتھ ضلع انتظامیہ کے افسران، چھتیس گڑھ کے اس سب سے بڑے بچاؤ میں پوری ٹیم موجود ہے۔ اس سب سے بڑے آپریشن میں حصہ لینے والوں کو ہر وقت چوکنا رہنے کو کہا گیا ہے۔ آپریشن میں جلد بازی یا لاپرواہی نہ کرنے کی سخت ہدایات ہیں Chhattisgarh massive rescue operation۔

Rahul Sahu Rescue Operation
چھیتیس گڑھ میں بورویل میں پھنسے راہل کو بچانے کے لیے جدوجہد جاری

آپریشن پر وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کی نظر: وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے دیر رات ٹویٹ کرکے سب کی حوصلہ افزائی کی۔ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ "آپ کے چٹانی ارادے پتھروں کو توڑ رہے ہیں، خراب موسم کی لہر کو موڑ رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ آپ کی مستحکم کوششوں اور خدمات سے راہل جلد ہی ہمارے درمیان محفوظ ہوں گے"۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کلکٹر جانجگیر چمپا کو ہدایت دی ہے کہ ایمرجنسی میڈیکل کے لیے پوری تیاری رکھی جائے۔ اس کے ساتھ ہی کلکٹر بلاس پور کو بھی سمس، اپولو ہسپتال میں تیاریاں رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے Janjgir Champa Borewell Rescue۔

اتوار کو کیا ہوا: روبوٹک ریسکیو آپریشن کا پہلا مرحلہ ناکام ہونے کے بعد سرنگ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا۔ سرنگ کی تعمیر کے لیے کسمنڈہ اور مانیندر گڑھ کے ایس ای سی ایل حکام کے ساتھ بات چیت کی گئی۔ کلکٹر جتیندر شکلا سمیت تمام افسران نے معائنہ کیا۔

بھوپیش بگھیل نے خاندان والوں کو دی ہمت: اتوار کو وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے راہل کے اہل خانہ سے دوبارہ ویڈیو کال کے ذریعے بات کر کے انہیں ہمت دی۔ اس کے ساتھ ہی کلکٹر جتیندر کمار شکلا سے پوری کارروائی کی جانکاری لی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھوپیش بگھیل نے بتایا کہ پوری ٹیم راہل کو نکالنے میں مصروف ہوئی ہے۔ گورنر انوسویا یوکی نے بھی کلکٹر کو فون کیا اور راہل کے بارے میں دریافت کیا۔

راہل جمعہ کی دوپہر کو بورویل میں گر گیا تھا: پہرید گاؤں کا راہل جمعہ کی دوپہر کو اپنے گھر کے پیچھے کھیلتے ہوئے بورویل کے گڑھے میں گر گیا تھا۔ اس کے بعد سے اسے بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انتظامیہ، فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیم 3 دن سے بچاؤ آپریشن چلا رہی ہے۔ گجرات سے تعلق رکھنے والے بورویل روبوٹک ماہرین بھی پہرید میں روبوٹک آلات کو بور کے اندر ڈالنے کے لیے معائنہ کر رہے ہیں janjgir champa borewell accident۔

اس سے پہلے، این ڈی آر ایف نے بورویل کے بالکل نزدیک میں 60 فٹ سے زیادہ کھدائی کی تھی۔ اب 5 فٹ کی کھدائی کے بعد ٹنل بنانے کا کام شروع کیا جانا تھا۔ تاہم اس کھدائی میں ایک چٹان بڑی رکاوٹ بن گئی ہے۔ جس کی وجہ سے ٹنل کی تعمیر میں تاخیر ہوئی۔ اس کے پیش نظر بڑے بڑے پتھر توڑنے والے مشینیں منگوائے گئے ہیں۔

راہل کو بچانے میں مصروف عملہ: فوج کے میجر گوتم سوری کے ساتھ 4 رکنی ٹیم بھی راہل کو محفوظ بچانے میں لگی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 4 آئی اے ایس، 2 آئی پی ایس، 5 ایڈیشنل ایس پی، 4 ایس ڈی او پی، 5 تحصیلدار، 8 ٹی آئی اور 120 پولیس اہلکار، ای ای (PWD)، ای ای (PHE)، سی ایم ایچ او، 1 اسسٹنٹ آفیسر، 32 این ڈی آر ایف، 15 ایس ڈی آر ایف اور ہوم گارڈ سے 15 جوان ہیں۔ جبکہ ایک سٹون بریکر، 3 پوکلین، 3 جے سی بی، 3 ہائیوا، 10 ٹریکٹر، 3 واٹر ٹینکر، 2 ڈیزل ٹینکر، 1 ہائیڈرا، 1 فائر بریگیڈ، 1 ٹرانسپورٹنگ ٹریلر، تین پک اپ، 1 افقی ٹرنک میکر اور 2 جنریٹر استعمال کیا جا رہا ہے۔ دو ایمبولینسیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

گجرات سے روبوٹ انجینئر بلائے گئے: کلکٹر جتیندر شکلا اور ایس پی وجے اگروال نے راہل کے کنبہ کو وزیر اعلیٰ سے بات کرائی۔ راہل کے والد رام کمار ساہو نے پورے واقعہ کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا ہے اور مدد کی اپیل کی ہے۔ کلکٹر نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ان کی ہدایت پر گجرات سے روبوٹ انجینئر کو بلایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس روبوٹ کے ذریعے گجرات میں ایک بچے کو بچانے میں کامیاب رہا۔

مزید پڑھیں:

کٹک اور بلاس پور سے این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔ کوربا، رائے گڑھ سے بھی مشینیں دیر رات پہنچی تھیں۔ آس پاس کے علاقے میں بیریکڈینگ کی گئی ہیں۔ رات کے وقت بھی روشنی کا پورا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت کے اہلکاروں کی ایک ٹیم اور ایمبولینس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ آکسیجن سلنڈر بھی رکھا گیا ہے۔

رات میں بچے راہل کو کھانے کے لیے کیلا، فروٹی سمیت دیگر سامان بھیجی جا رہی ہیں۔ بوریویل میں راہل کی آواز اور اس کی ہلچل پوری طرح سنائی اور دیکھائی دے رہی ہے۔

Last Updated : Jun 13, 2022, 8:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.