چھتیس گڑھ کے وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو نے کورونا ویکسینیشن سے متعلق کہا کہ ایک مئی سے 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں ٹیکہ لگانے کے لیے ریاستی سرکار کے پاس ویکسین نہیں ہے۔ اگر ہم ڈیڑھ لاکھ ویکسین بھی جمع کر لیتے ہیں تب بھی ایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانا ممکن نہیں ہے، یہ عوام کو گمراہ کرنے کے برابر ہے۔
وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں 50 لاکھ ویکسین کے لیے آڈر دیے گیے ہیں۔ کو ویکسین اور کویشیلڈ کے 25-25 لاکھ ویکسین ہیں۔
اس میں کووشیلڈ ویکسین بنانے والا سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ ہمارے افسران لگاتار ان سے رابطے میں ہیں۔
بھارت بایوٹیک کی طرف سے خبر آئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جولائی تک ویکسین دے پائیں گے۔ ٹیکہ کاری کی مہم اگر شروع کردیا جائے تو درمیان میں بند کرنی پڑے گی۔
بنگلہ دیش سے مہنگا ہے بھارتی ویکسین
وزیر صحت نے مزید کہا کہ پورے ملک میں ٹیکہ کی ایک قمیت طے ہونی چاہیے اور مرکزی سرکار کو چاہیے کہ وہ عوام کے ٹیکہ کی ذمہ داری اٹھائیں۔ بنگلہ دیش میں بھارت سے کم قیمت پر ویکسین مل رہی ہے۔ وہاں تقریباً 2 سو روپے میں کورونا کا ٹیکہ مل رہا ہے۔ جبکہ بھارت میں اس کی قیمت 4 سو روپے کے قریب ہے۔
مرکزی سرکار نے عوام کو گمراہ کیا
مرکزی سرکار نے عوام الناس کو گمراہ کیا ہے۔ ٹیکہ کاری کا کام آہستہ آہستہ شروع کیا جانا چاہیے۔ ملک میں ایک ماہ میں 7 کروڑ ویکسین ہی تیار ہوئی ہے۔ ایک روز میں صرف 24 لاکھ ویکسین دستیاب کرائی جا سکتی ہے۔ یہ وعدہ عوام کو گمراہ کرنے کی طرح ہے۔
مرکزی سرکار سے بات کرنے کا کوئی جواز نہیں
مرکزی سرکار سے ویکسین کی قیمت کے حوالے سے بات چیت پر انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے فیصلہ لے لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی اس پر نوٹس لیا ہے جس کے بعد بات کرنے یا نہ کرنے کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا ہے۔