چھتیس گڑھ جو کورونا کی خوفناک صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، نے گذشتہ پندرہ دنوں میں آکسیجن کے مسئلے کا سامنا کرنے والی متعدد ریاستوں کو مسلسل سپلائی کر کے وہاں کے کورونا متاثرین کی مدد کی ہے۔
سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ وزیراعلی بھوپیش بگھیل کی ہدایت پر کووڈ انفیکشن کے وقت نہ صرف چھتیس گڑھ میں میڈیکل آکسیجن کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے بلکہ چھتیس گڑھ میں مقامی کھپت کے علاوہ باقی میڈیکل آکسیجن بھی فراہم کی گئی تھی جسے دوسری ضرورت مند ریاستوں کو فراہم کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریواڑی: آکسیجن نہ ملنے سے کورونا کے چار مریض ہلاک، مزید کی حالت نازک
انہوں نے بتایا کہ 11 اپریل سے 24 اپریل تک چھتیس گڑھ سے 2706.95 میٹرک ٹن آکسیجن دوسری ضرورت مند ریاستوں کو فراہم کی گئی ہے۔
اس مدت کے دوران میڈیکل آکسیجن چھتیس گڑھ سے کرناٹک کو 16.82 میٹرک ٹن ، آندھرا پردیش کو 176.69 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش کو 801.22 میٹرک ٹن، گجرات کو 120.42 میٹرک ٹن، تلنگانہ کو 578 میٹرک ٹن اور مہاراشٹر کو 1013.8 میٹرک ٹن فراہم کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ آج کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی اپیل پر وزیر اعلی مسٹر بگھیل نے ایک ٹینکر میں 16 ٹن آکسیجن لکھنؤ بھجوایا۔ اترپردیش میں بھی آکسیجن کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔
یو این آئی