ریاست چھتیس گڑھ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے آٹوموبائل سیکٹر سمیت متعدد کاروبار متاثر ہوئے تھے۔ لیکن اب آٹوموبائل سیکٹر میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔ آٹوموبائل سیکٹر میں معاشی سرگرمیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ شہر میں بائک سمیت گاڑیوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے آٹوموبائل سیکٹر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران جہاں آٹوموبائل سیکٹر سمیت تمام سیکٹر متاثر ہوئے تھے۔ وہیں اب لاک ڈاؤن کھلتے ہی آٹوموبائل سیکٹر میں پھر سے تیزی آ گئی ہے۔ شوروم کھلنے کے بعد گاڑیوں کی فروخت بھی شروع ہوگئی ہے۔ شو روم میں معاشراتی فاصلے کا بھی خیال رکھا جارہا ہے۔ لوگوں کو سینیٹائز کرنے کے بعد ہی شوروم میں داخل کیا جا رہا ہے۔ شوروم میں آنے والے لوگوں کی تھرمل اسکریننگ بھی کی جارہی ہے۔
ریاست میں شو رومز کھولنے کے ابتدائی دنوں میں، ہفتے میں 2 دن گاڑیوں کے شوروم کو کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔ جس کی وجہ سے آٹوموبائل سیکٹر میں مایوسی کا ماحول تھا لیکن اب گاہک شو روم پہنچ رہے ہیں۔ یہ خیال کیا جارہا تھا کہ آٹوموبائل صنعت کی مارکیٹ میں سست روی دیکھنے کو ملے گی۔ لیکن جب سے شوروم کھلی ہے فور وہیلرز کی فروخت بھی شروع ہوگئی ہے۔
آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر منیش سنگھانیا نے بتایا کہ' ابتدائی ہفتے کے 2 دن میں شو روم کھولنے کی اجازت دی گئی تھی، شو روم کل 6 دن تک کھلے رہے۔ اس وقت کاروبار نارمل تھا۔ لیکن اب کاریں فروخت ہورہی ہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ رائے پور شہر میں شوروم سے 20 گاڑیاں فروخت ہوچکی ہیں جن میں سے ہم نے 14 گاڑیاں فروخت کیں۔ ابھی بھی گاڑیوں کی ڈیمانڈ ہے۔