ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: محکمہ داخلہ نے اے ڈی جی گرجندر پال سنگھ کو معطل کیا - اے سی بی اور ای او ڈبلیو

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جی پی سنگھ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے اس کے احکامات جاری کیے ہیں۔

چھتیس گڑھ: محکمہ داخلہ نے اے ڈی جی گرجندر پال سنگھ کو معطل کیا

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 11:31 AM IST

چھتیس گڑھ کے سینیئر آئی پی ایس گرجندر پال سنگھ (Gurjinder pal singh) کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اے سی بی اور ای او ڈبلیو نے بیک وقت 15 مقامات پر چھاپے مارے جن میں آئی پی ایس جی پی سنگھ اور ان کے ساتھیوں کے گھر شامل تھے۔ چھاپوں کا آغاز یکم جولائی کو ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔

اس کارروائی میں اب تک 10 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 2 کلو سونا سمیت 16 لاکھ روپے نقد رقم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اے سی بی (ACB) جلد ہی پوری رقم کا انکشاف کر سکتا ہے۔

گزشتہ جمعرات کی صبح چھتیس گڑھ پولیس ڈپارٹمنٹ میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) اور ای او ڈبلیو نے اپنے ہی سابق افسر کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ چھتیس گڑھ کے سینئر آئی پی ایس گرجندر پال سنگھ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو نے ان کے گھر سمیت 15 دیگر مقامات پر چھاپے مارے جس میں ان کے بہت سے قریبی دوست بھی شامل تھے۔

چھاپے میں سونے چاندی کے زیورات، انشورنس پالیسی، سرمایہ کاری کے کاغذات سمیت متعدد اہم دستاویزات برآمد ہوئیں۔ ان میں کروڑوں روپے کے لین دین کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رائے پور: اے سی بی نے سینئر آئی پی ایس پر کارروائی کی

آپ کو بتا دیں کہ گرجندر پال سنگھ سنہ 1994 بیچ کے آئی پی ایس ہیں۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں ایس پی بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بلاسپور، درگ اور رائے پور اضلاع کے آئی جی پی بھی رہ چکے ہیں۔ جی پی سنگھ ای او ڈبلیو اور اینٹی کرپشن بیورو کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ حکومت نے انہیں اے سی بی سے ہٹا کر پولیس اکیڈمی میں تعینات کردیا تھا۔

جب آئی پی ایس جی پی سنگھ ضلع بستر میں ایس پی تھے تو اس دوران وہ 100 افراد کے ساتھ رائے پور پہنچے اور ان سبھی کو نکسلی بتایا۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ تمام قبائلی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے یہ سب کچھ گیلنٹی ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.