پولیس افسر یوراج تیواری نے کہا کہ یہ دھماکہ بدھ کی شام اس وقت ہوا جب متاثرین رائے پور سے تقریبا 250 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع پتراپلی گاؤں میں جندال اسٹیل اینڈ پاور لمیٹیڈ کے احاطے میں اسکریپ یارڈ میں گیس کے کٹر سے پرانے ڈیزل ٹینک کو کاٹ رہے تھے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ ٹینک میں کچھ ڈیزل یا گیس موجود تھا جو ہوسکتا ہے کہ آگ کے ساتھ رابطہ میں آگیا ہو جب اسے گیس کٹر سے کاٹتے ہوئے دھماکہ ہوا تھا۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ دھماکے میں چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ان میں سے دو شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں اور انہیں رائے پور کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ دیگر دو افراد کو رائے گڑھ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔