ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: آپسی تنازعہ میں دو فوجی جوان ہلاک، ایک زخمی - نارائن پور کیمپ میں دو جوان ہلاک

نارائن پور امدئی گھاٹی کیمپ میں فوجیوں کے مابین تنازعہ میں ایک پلاٹون کمانڈر اور ایک حولدار کی موت ہو گئی جبکہ ایک پلاٹون کمانڈر زخمی ہے، جسے علاج کے لئے رائے پور روانہ کردیا گیا ہے۔

چھتیس گڑھ: آپسی تنازعہ میں دو جوان ہلاک، ایک زخمی

author img

By

Published : May 30, 2020, 11:18 AM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے نارائن پور گھاٹی کیمپ میں فوجیوں کے مابین جھڑپ میں ایک جوان نے ساتھی جوانوں پر فائرنگ کردی جس سے دو جوان ہلاک اور ایک جوان شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

بتایا جارہا ہے کہ نارائن پور امدئی گھاٹی کیمپ میں فوجیوں کے مابین تنازعہ میں ایک پلاٹون کمانڈر اور ایک حویلدار کی موت ہو گئی وہیں ایک پلاٹون کمانڈر زخمی ہے جسے علاج کے لئے رائے پور روانہ کردیا گیا ہے۔

دراصل معاملہ سی اے ایف 9 ویں بٹالین کا ہے۔ گذشتہ رات فوجیوں کے مابین کسی چیز کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ ایک جوان نے اپنی سروس رائفل سے ساتھی فوجیوں پر فائر کردیا۔

گولی لگنے کی وجہ سے دو جوانوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ 1 جوان بری طرح زخمی ہوا ہے۔

زخمی جوان کو بہتر علاج کے لئے رائے پور ریفر کردیا گیا ہے۔

بستر آئی جی سندرراج پی نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.